ابنا: نيويارک، لاس اينجلس ، شيکاگو، اور سن فرانسسکو سميت امريکہ کے مختلف شہروں ميں جمعرات کے روز پوليس کے رويئے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے-امريکي پوليس روزانہ تقريبا دوہزار افراد کي جن ميں زيادہ سياہ فام شہري ہوتے ہيں، صرف شک کي بنياد پر جسماني تلاشي ليتي ہے جس کے خلاف امريکي سماج ميں شديد غم غصہ پايا جاتا ہے-ان مظاہروں کي اپيل کرنے والي ايک تنظيم کا کہنا ہے کہ امريکي پوليس کا يہ اقدام غير منصفانہ اور نسلي تعصب پر استوار ہے-مظاہروں کے منتظمين کے مطابق نيويارک پوليس عوامي احتجاج کے باجود مسلسل عام شہريوں کوشک کي بنياد پر روکتي اور انکي جسماني تلاشي ليتي ہے-اعداد وشمار کے مطابق نيويارک پوليس نے سن دوہزار گيارہ ميں چھے لاکھ چوراسي ہزار لوگوں کي محض شک کي بنا پر روکنےکے بعد جسماني تلاشي لي-مظاہرے کے ايک منتطم کا کہنا ہے کہ ہم پوليس کے اس طرح کے اقدامات کي بھينٹ چڑھنے والوں کي حمايت ميں يہ مظاہرے کر رہے ہيں اور پوليس کے ہاتھوں جسماني تلاشي کي روک تھام کے مطالبے کو عام کرنا چاہتے ہيں-......./169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347712
امريکہ کے مختلف شہروں ميں عام لوگوں نے پوليس کے تشدد آميز رويئے اور شہري حقوق کي پامالي کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-